Mere Labon Pe Seerat E Akbar Ki Baat Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
میرے لبوں پہ سیرت اکبر کی بات ہے
دنیا سمجھ رہی ہے پیمبر کی بات ہے
اکبر میں کر رہا ہوں تیرے گھر کا تذکرہ
اللہ کہہ رہا ہے میرے گھر کی بات ہے
چاہے جسے وہ خلد میں لے جائے اپنے ساتھ
اتنی تو شاہ زادے کے نوکر کی بات ہے
قرآن ہو یا مدحت ہم شکل مصطفی
میزاں میں تول لیجئے برابر کی بات ہے
سمجھیں گیں کیسے رتبہ شبیہ رسول کا
یہ آپ کے دماغ سے اوپر کی بات ہے
کن کہہ کے مرتضی نے یہ دنیا بنائی ہے
حجرے میں مت سناؤ یہ ممبر کی بات ہے
جبریل بھی نہ سمجھے کہ زیر کساء ہے کون
سمجھے بھی کس طرح سے یہ اندر کی بات ہے
دل کہہ رہا ہے پڑھ کے الف لام میم کو
یہ ہو نہ ہو حسین کے لشکر کی بات ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.