Allah Hu Allah Hu Allah Hu
Noha Lyrics & Urdu Writeup recited by Nadeem Sarwar
یوں تو ہر اک نبی تجھ سے منسوب ہے
تیرا بھیجا ہوا ہے بہت خوب ہے
ہاں مگر ان میں اک تیرا محبوب ہے
جس کی ہر اک ادا تجھ کو مرغوب ہے
تیرا محبوب وہ اس کا محبوب تو
چاند تاروں کی شان جمالی میں تو
سبز پتوں میں پھولوں کی لالی میں تو
خوشے خوشے میں تو بالی بالی میں تو
ٹہنی ٹہنی میں تو ڈالی ڈالی میں تو
بوٹے بوٹے میں گل، گل میں بو، بو میں تو
دید کس کو میسر تری ذات کی
لاکھ موسی نے تجھ سے مناجات کی
پھر بھی تو نے نہ ان سے ملاقات کی
چھپ کے پردے میں کی جب کبھی بات کی
اور محمد سے کی دو بدو گفتگو
دخل ممکن نہیں تیرے اسرار میں
کس کو یارا بھلا تیری سرکار میں
کس کو تاب سخن تیرے دربار میں
حسن یوسف سا بک جائے بازار میں
اور نفس نبی کا خریدار تو
جن کو اپنے بزرگوں سے پستی ملی
علم و عرفان کی فاقہ مستی ملی
دین و ایمان کی تنگ دستی ملی
اپنے اجداد سے بت پرستی ملی
ان کی محفل میں بھی آج ہے چار سو
ہر فضیلت محمد کے گھر بھیج دی
تھی جو شے خوب سے خوب تر بھیج دی
ان کے بھائی کو تیغ دو سر بھیج دی
اور ملک سے پھر اس کی خبر بھیج دی
لافتی کی صدا اب بھی ہے چار سو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.