Woh Ba Kamal Hai Woh Be Misal Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
وہ باکمال ہے وہ بے مثال ہے
جو پھول فاطمہ کا ہے وہ لازوال ہے
پالے ہیں خون سے ابو طالب نے چند پھول
اک ان میں ہے امام تو ہے دوسرا رسول
اک اصل دین دوسرا ہے دین کا اصول
جو انکا ہے خیال خدا کا خیال ہے
اول امام علی ہے امامت کا تاجدار
عمران کے چمن میں جو لایا نئی بہار
جس کو عطا کی خالق اکبر نے ذوالفقار
جس کا وجود دین محمد کی ڈھال ہے
بعد علی حسن ہے رسالت کا آئینہ
توڑا ہے جس نے تخت و حکومت کا آئینہ
ہے ہو بہو رسول کی سیرت کا آئینہ
کاٹا قلم سے جس نے برائی کا جال ہے
پیدا ہوئے حسین علیہ السلام جب
جبریل در پہ آئے سلامی کو با ادب
بولے پیام دیتا ہے دونوں جہاں کا رب
ہم کو پسند دل سے یہ زہرا کا لال ہے
اک پھول فاطمہ کا عبادت کا زیب و زین
زین العبا وہ عابد و ساجد دل حسین
سجدے کو جسکے پیار کرے رب مشرقین
خطبوں میں جسکے تمکنت ذوالجلال ہے
باقر بھی ایک پھول ہے صحن بتول کا
جسکی رگوں میں خون علی اور رسول کا
مشکل کشا جہاں میں وہ ہر دل ملول کا
نسل ابو جہل کا اسی سے قتال ہے
اک صادق الخیال ہے وہ صادق الوجود
جعفر ہے جعفری کے شجر کی ہے وہ نمود
مقبول بارگاہ خدا جسکے ہیں سجود
اسکی فقر کے تابع محمد کی آل ہے
اک لال انکا موسی کاظم فلک اساس
جسکے بدن پہ جد کی شریعت کا ہے لباس
علم نبی کی ساری فضا اسکے آس پاس
جد کی طرح سے دین نبی کی وہ ڈھال ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.