Hussain Jeet Gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
صدا یہ دیتا ہے سجدہ حسین جیت گئے
سناں کی نوک پہ جیسے ہی سر بلند ہوا
عجیب شان سے مقتل میں مصطفی نے کہا
وہ دیکھو فاطمہ زہرا حسین جیت گئے
علی کے لہجے میں خطبات تو سنانے دو
ذرا سی دیر ہے زینب کو شام آنے دو
یزید خود یہ کہے گا حسین جیت گئے
قریب خانہ پروردگار جا تو سہی
نظر سے بغض کے پردے ذرا اٹھا تو سہی
لکھا ہے برسر کعبہ حسین جیتے گئے
سناں ہو تیر و کماں ہوں یا نیزہ ہو خنجر
ستم کی تیغ ہو بھالے ہو ڈھال ہو کے تبر
زباں پہ سب کی یہی تھا حسین جیت گئے
کیا جو نہر پہ قبضہ علی کے دلبر نے
سلام پیاس کو بڑھ کر کیا سمندر نے
پکارنے لگے دریا حسین جیت گئے
امیر شام کہاں اب تیری حکومت ہے
میرے حسین کے قدموں پہ لاش بیعت ہے
اٹھا لے آ کے جنازہ حسین جیت گئے
اذاں میں لہجہ اکبر کا اس قدر تھا اثر
ابھی تو جنگ کا آغاز بھی نہیں ہے مگر
ضمیر حر کا ہے دعوی حسین جیت گئے
وہ روشنی ہیں عدو کے دماغ روشن ہیں
سر سناں بھی بہتر چراغ روشن ہیں
بتا رہا ہے سویرا حسین جیت گئے
علی کی ترجماں سجاد کی زبان ہوئی
ہر ایک سمت سے بے وقت جب اذان ہوئی
پکاری ثانی زہرا حسین جیت گئے
ہے عکس فاتح خیبر یہ بے زبان نہیں
اے حرملہ تجھے معلوم اس کی شان نہیں
ابھی کہے گا یہ بچہ حسین جیت گئے
بگاڑا کیا ہے تکلم ہمارا فتووں نے
زمانہ گونج رہا ہے صدائے ماتم سے
گلی گلی میں ہے چرچا حسین جیت گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.