Jis ne ik baar tumhein dil se pukara Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جس نے اک بار تمہیں دل سے پکارا عباس
اس پہ مشکل نہیں آتی ہے دوبارہ عباس
صرف حسنین نہیں باغ فدک کے وارث
اس میں حق رکھا ہے زہرا نے تمہارا عباس
مہر زہرا میں تھا اس واسطے مولا کی قسم
تو نے پانی کو طمانچہ نہیں مارا عباس
اپنی نظروں کی اتاری ہے نظر خود میں نے
کر کے جی بھر کے تیرے در کا نظارہ عباس
آدھا لشکر تیری نظروں سے کٹا دریا پر
آدھا لشکر تیرے راہوار نے مارا عباس
جو بنا ہاتھوں کے کرتے ہیں حکومت سب پر
یاعلی بس وہ خدا ہے یا تمہارا عباس
ہے یقیں بارہ اماموں کے لیے دنیا میں
زہرا کہتی تو خدا بھیجتا بارہ عباس
تیرا اصغر جو جواں ہوتا تو ہوتا بی بی
پورے کا پورا علی سارے کا سارا عباس
جو منگا سکتی ہے اک لمحے میں جنت سے لباس
ہاتھ سے اس نے سیا کرتا تمہارا عباس
ہر کوئی ہو گا وفادار جہاں میں سجاد
گر سمجھ آ گیا دنیا کو ہمارا عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.