Jee Raha Hai Ek Hi Hasrat Mein Shaidae Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
جی رہا ہے ایک ہی حسرت میں شیدائے حسین
خواب ہے میرا کہ میرے خواب میں آئے حسین
آمد مولا کی خوشیاں ایسی ہوں دم توڑ دوں
میں حبیب ابن مظاہر کی طرح چھت سے گروں
قم با اذنی لاش پر میری بھی دہرائے حسین
میرا دل بھی کربلا والے تری جاگیر ہو
تو جو آ جائے تو مجھ کو خواب ہی تعبیر ہو
زندگی اس خواب کے دوراں گزر جائے حسین
میں یہ پوچھوں من تشا کیا اور عزت کون ہے
من تشا میں ہوں وہ بولیں اور عزت جون ہے
نا سمجھ کو اس طرح قرآن سمجھائے حسین
سبز رنگت کا اجالا خواب میں ہو چار سو
سامنے ہو کبریائی نور سا اک خوبرو
میں ترا مولا ہوں مجھ سے آ کے فرمائے حسین
خواب سے جاگوں تو میں عرش اعلی تک دیکھ لوں
فخر سے فطرس کی صورت میں بھی مم مثلی کہوں
جاتے جاتے ہاتھ مس آنکھوں پہ کر جائے حسین
میں یہ پوچھوں واقعہ معراج کا کیسے ہوا
مسکرا دیں پہلے تو وہ دیکھ کر چہرہ مرا
اور پھر عباس کے نزدیک آ جائے حسین
دیکھ کر روئے منور ذکر یوں اکبر کروں
یا کریم یا رحیم ورد میں کرتا رہوں
یعنی یہ اسمائے حسنا بھی ہیں اسمائے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.