Mah e Siyam Ka Hai Wasat Aur Aamad e Hasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Asad Ali Asad
مہ صیام کا ہے وسط اور آمد حسن
جناں میں جشن کی سجی ہوئی ہے آج انجمن
کرم ہے یہ میں فرش پر ہوں عرش پر ہے فکر و فن
دل و دماغ اور مرے خیال ہیں وہاں مگن
حسن کے عشق میں قبائے سبز کر کے زیب تن
وہ نشہء ولا کی موج میں ہیں سارے موجزن
لگا ہے ایسا آمد حسن کی منقبت پہ من
میں پڑھ رہا ہوں اور انبیا ہیں میرے ہم سخن
حسن وہ جس کو مصطفی پکارتے ہیں جان من
کہا گیا علی کو جس کے آنے پر ابو الحسن
ہرا بھرا یہ ہو گیا ہے جس سے فاطمی چمن
وہ پنجتن کی بزم میں حسن ہے چوتھا گل بدن
علی و فاطمہ کی اس خوشی سے ہے جسے جلن
جلائے گی بروز حشر اس کو دوزخی اگن
نبی کی آل پر ہے جو بھی طعنہ زن یا تیر زن
عذاب سے نہ بچ سکے گا چاہے کر لے سو جتن
پیام امن لے کے چل رہی ہے ہر طرف پون
درود کی صداؤں سے فضا سے چھٹ رہی گھٹن
زمانہ ہے قیام میں زرا سی بھی نہیں تھکن
لبوں پہ حرف تہنیت لیے فرشتے ہیں مگن
فلک تلک سجا سجا زمیں زمیں زمن زمن
گلوں کے سر سجود میں تشکر اک چمن چمن
پہن لیا خوشی سے ہر شجر نے سبز پیرہن
وہ پانیوں پہ گرتی آبشاروں کی جھنن جھنن
حجاب نور لم یلد میں نور کی پڑی کرن
نزول مجتبی ہوا زمین بن گئی عدن
ملائکہ کے ساتھ جبرئیل ہے وہ نعرہ زن
وہ آ گئے وہ آ گئے بتول گود میں حسن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.