Hussain Baant Rahay Hain Nijaat Lay Jao
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسین بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
کچھ آنسوؤں کے عوض کائنات لے جاؤ
یہ کربلا ہے یہ معجز نما کی بستی ہے
کفن میں اس کے لپیٹو حیات لے جاؤ
کہیں گے ماتمی حلقوں سے لوگ محشر میں
ہمیں حسین کی جنت میں ساتھ لے جاؤ
نہیں کروں گا لحد میں میں انتظار سحر
فرشتو کرب و بلا رات و رات لے جاؤ
قسم حسین کی پرسے میں کم ہی لگتا ہے
بلند جتنا بھی ماتم میں ہاتھ لے جاؤ
کہا یہ خضر سے عباس نے یہاں آ کر
ہماری مشک سے آب حیات لے جاؤ
اے موجو اٹھو عریضے کو ساتھ لے جاؤ
امام عصر تلک میری بات لے جاؤ
خدا اتارنے والا ہے صدقہ مہدی کا
رسولو آؤ نئے معجزات لے جاؤ
کہیں گی فاطمہ وقت ظہور مہدی سے
لڑائی کے لیے غازی کو ساتھ لے جاؤ
سند نجات کی نہ دے سکیں گے صوم و صلوۃ
بہشت مار کے سینے پہ ہاتھ لے جاؤ
تمہیں خدا سے اگر ایک بھی نہیں ملتا
مرے حسین کے بچپن سے سات لے جاؤ
وہ ذات پاک کہ جس کی نہ ٹالتا ہو خدا
بنا کے اپنا حوالہ وہ ذات لے جاؤ
وہ جس کے بجھتے چراغوں سے دین روشن ہے
فشار قبر کی خاطر وہ رات لے جاؤ
بتول بانٹیں گی صدقہ حسین کا اس رات
سمیٹ سکتے ہو جتنا وہ ساتھ لے جاؤ
جو آج تک نہ ملا ہو تمہیں خدا کی قسم
وہ آ کے تیسری شعباں کی رات لے جاؤ
ہیں جس میں بارہ اماموں کے نام لکھے ہوئے
لحد میں ساتھ وہ اسلامیات لے جاؤ
غم حسین میں ہر زخم معجزہ ہے نعیم
سجا کے جسم پہ کچھ معجزات لے جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.