Ghame hussain mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Raza Abbas Zaidi
یا علی مشکل کشاء دل روتا ہے
ہر عزادار حسین کہتا ہے
صدقے میں سیدہ کے ہم پر کرم رہے
اس دل میں صرف آپ کے بیٹے کا غم رہے
یا مرتظی علی مجھے دنیا کا غم نہ ہو
لیکن غمِ حسین میرے دل سے کم نہ ہو
خوشیوں سے دور ہو کر جیتا رہوں گا مولا
اس غم سے دور ہو کر جی نہ سکوں گا مولا
کوئی خوشی نصیب میں چاہے رقم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
وہ دن بھی جلد آے اے دو جہاں کے صاحب
روتا ہوا نجف سے کربوبلا کی جانب
اتنا چلوں کے بس میرے سانسوں میں دم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
مشکل کشاء تمہیں کو میں مانتا ہوں مولا
سب پر کرم کیا ہے یہ جانتا ہوں مولا
بیشک میرے حیات میں کوئی کرم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
شبیر کے ہی غم سے ملتی ہے دل کو راحت
کب مانگتا ہوں مولا دنیا کی بادشاہت
بیشک میرے نصیب میں جاہ و ہشم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
چاہے جواں لاشہ بیٹے کا میں اٹھاؤں
یاد حسین لے کر میت پہ اس کی جاؤں
چلنے کی تاب ختم ہو اٹھتا قدم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
روتے ہوئے سکینہ کہنے لگی پھپھی سے
روؤں تو شمر آ کے مارے مجھے طمانچے
کیجیےء دعا کہ اب میری یہ آنکھ نم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
شبیر کے لئے ہی مانگا تھا میں نے غازی
ام البنیں کے لب پر بس ایک یہ دعا تھی
جب تک جیوں مجھے میرے غازی کا غم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
ریحان اعظمی یہ کہنے لگے رضا سے
رو رو کے آج میں مانگا ہے مرتضیٰ سے
دنیا میں میرے نام کا چاہے بھرم نہ ہو
لیکن غمِ حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.