Aye Lal Ab Lahad Mein Kahan Chain Paungi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Joan Rizvi
رخصت جو ماں کی قبر سے ہونے لگے حسین
آواز آئی ماں کی نہ رو میرے دل کے چین
اے لال اب لحد میں کہاں چین پاؤں گی
جب کربلا کی راہ کو چلنے لگے حسین
محشر بپا تھا بین جو کرنے لگے حسین
جائے گا تو جہاں میں تیرے ساتھ آؤنگی
ٹکڑوں میں لاش کیسے جواں کی اٹھائے گا
قاسم کی ماں کو کیسے یہ منظر دکھائے گا
چادر میں سوچ کر تو یہی ساتھ لاؤں گی
پالا ہے پیس پیس کے چکی سنبھالنا
اے کربلا نہ دیکھ میرا گھر اجاڑنا
بیٹے کا خون ماں ہوں کہاں دیکھ پاؤں گی
اے لال آخری جو تیرا امتحان ہو
ہاتھوں پے تیرے ایک جو ننھی سی جان ہو
اصغر کو تیرے گود میں اپنی چھپاؤں گی
بازو کٹیں جو بھائی کے خود کو سنبھالنا
کیسے تو کر سکے گا سکینہ کا سامنا
زینب کو بے ردائی سے کیسے بچاؤں گی
خنجر جو تیرے خشک گلے پے چلائیں گے
زینب کے بین اور بھی مجھ کو رلائیں گے
ماتم میں سر کو کھول کے تیرا مناؤں گی
زخموں سے چور چور جو میداں میں جائے گا
بیٹے میرا نصیب مجھے کیا دکھائے گا
منظر میں تیری موت کا کیسے بھلاؤں گی
محشر میں رضوی سارے مصائب بتاؤں گی
عباس کے کٹے ہوئے بازو بھی لاؤں گی
اے جون سب کو بھیج کے جنت میں جاؤں گی
شام غریباں اور قیامت اٹھائے گی
زینب نہ جب سکینہ کو خیموں میں پائے گئی
میں گود میں سکینہ کو اپنی سلاؤں گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.