Khoon Mein Batlao Ke Dooba Yeh Lasha Kis Ka Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s)
خوں میں بتلاؤ کہ ڈوبا یہ لاشہ کس کا ہے
پل پے بغداد کے رکھا جنازہ کس کا ہے
دیکھ کر لاشہء کاظم پکارے جن و ملک
لاشہ مزدوروں نے ہائے اٹھایا کس کا ہے
جس نے کاٹے ہیں برس چودہ قید خانے میں
پسر وہ سوچو ذرا اہل جفا کس کا ہے
خون عمران کے سوا میرے خدا بتلا تو
تیرے اس دین پہ احساں یہ سارا کس کا ہے
ہیں جس کے بیٹے اٹھاراں پڑا ہے لاوارث
قید میں بابا یہ امت نے مارا کس کا ہے
پل بغداد پے کہتے تھے لوگ آپس میں
گھر یہ پردیس میں برباد ہوا کس کا ہے
امام وقت ہی افراز جان جائیں گے
خوں سے لکھا گیا آخر یہ نوحہ کس کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.