Ali Ali Maula Ali Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
پاک لہو ہے اپنا بتانا واجب ہے
نعرہ حیدر یوں ہی لگانا واجب ہے
خم میں یہ کہتی تھی سورج کی گرمی
جلتے دلوں کو اور جلانا واجب ہے
ذکر علی پر انگلی اٹھائی ہو جس نے
اس انساں پر ہاتھ اٹھانا واجب ہے
میرا علی افضل ہے سارے نبیوں سے
کیسا تقیہ یہ تو بتانا واجب ہے
مرحب سے ہم کیسے لڑیں وہ کہتے تھے
قول نبی ہے جان بچانا واجب ہے
چھوڑ کے واجب سجدے کو کہتے تھے سعید
مولا کو تیروں سے بچانا واجب ہے
دل کو زیادہ کرب و بلا کی خواہش ہے
جب کے پتا ہے حج پر جانا واجب ہے
شیعہ سنی بعد میں کرنا بچوں کو
پہلے تو انسان بنانا واجب ہے
جس محفل میں خطرہ ہو اس میں سجاد
ماں نے بتایا ہے کے جانا واجب ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.