Yun to hai khana e khuda kaaba
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
یوں تو ہے خانہء خدا کعبہ
پر ہے کعبے کا کربلا کعبہ
اہتمام نزول حیدر ہے
خود بناتے ہیں انبیاء کعبہ
ہم نے دیکھا رجب کی تیرہ (13) کو
ایک کعبے میں دوسرا کعبہ
دوش احمد پہ ہیں علی دیکھو
مصطفی نے اٹھا لیا کعبہ
پانچ کعبے مقیم ہیں اس میں
بیت زہرا ہے یوں بڑا کعبہ
ان کے ایماں پہ شک نہ کر واعظ
ابوطالب ہیں بولتا کعبہ
جھک نہ بیت علی کو اے منکر
جا تو اپنا کوئی بنا کعبہ
سارے سجدے سمیٹ کر شب میں
روز جاتا ہے کربلا کعبہ
یہ سیاہ پوش کیوں نہ ہو محسن
ماتمی ہے حسین کا کعبہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.