Tera Rajab ki raat ho hamd e khuda na ho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
تیرہ (13) رجب کی رات ہو حمد خدا نہ ہو
ممکن نہیں کہ آج علی کی ثنا نہ ہو
کار خدا میں کتنی رکاوٹ ہو سوچیئے
کار خدا کے پاس جو دست خدا نہ ہو
رازق رحیم کبریا خالق ولی کریم
کوئی لقب نہیں جو علی پر جچا نہ ہو
معبود لاشریک ہے یا عبد لاشریک
سجدہ اگر نہ ہو تو کبھی فیصلہ نہ ہو
ردی کے بھاؤ بھی میں خریدوں نہ وہ کتاب
جس میں علی کے گھر کا کہیں تذکرہ نہ ہو
اس گھر میں آیتوں کی تلاوت حرام ہے
جس گھر میں سیدہ کی حدیث کساء نہ ہو
میثم کے راستے پہ قدم رکھ چکا ہوں میں
مدح علی تو ہو گی زباں ہو کہ یا نہ ہو
کردار کچھ برا بھی اگر ہو تو ہے قبول
اکبر مگر کسی کا عقیدہ برا نہ ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.