Aqa Ali Imam Ali Rahnuma Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Joan Rizvi
آقا علی امام علی رہنما علی
بیکس کا ہر غریب کا مشکل کشاء علی
احسان ماں کا جس نے سکھایا علی علی
جس کو غدیر میں تھا بنایا علی ولی
ممکن نہیں جہان میں عدل خدا نہ ہو
مشکل ہو کائنات میں مشکل کشاء نہ ہو
بیٹھے ہوئے ہیں لے کے تیرا نام یا علی
ٹھہری ہوئی ہے گردش ایام یا علی
ہر صبح ایسی ہو میری ہر شام یا علی
تیری ثناء ہو میرا فقط کام یا علی
ماں نے میری حیات کا سامان کر دیا
حب علی کے ساتھ جو پروان کر دیا
لوح و قلم پہ آج بھی قبضہ علی کا ہے
قرآن کہہ رہا ہے قصیدہ علی کا ہے
کوثر علی کی ملک ہے کعبہ علی کا ہے
مسجد میں ہیں علی تو مصلی علی کا ہے
مظہر علی سے قوت پروردگار ہے
دے کے خدا نے بھیجا اسے ذوالفقار ہے
ہم نے کہاں نبی نے پکارا ہے یا علی
طوفاں میں نوح گھرے تو کنارہ ہے یا علی
آدم کی توبہ کا بھی سہارا ہے یا علی
مرضیء رب پہ جس کا اجارہ ہے یا علی
کرنے مدد کو آئینگے دیکھو پکار کے
آنکھوں سے اپنی بغض کا پردہ اتار کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.