Mil jaye Zulfiqar to hum bhi wagha karein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Joan Rizvi
مل جائے ذوالفقار تو ہم بھی وغا کریں
پھر بھاگنے میں ہم نہ کبھی ابتداء کریں
بولے نبی علی سے تقابل تو نہ کریں
مال غنیمتوں پہ فقط اکتفا کریں
اسلام کو علی سا وفادار چاہیے
جیسا ہے ہاتھ ویسی ہی تلوار چاہیے
دے کے علم یہ سب کو نبی نے دکھا دیا
ارمان پورا سب کا نبی نے کرا دیا
جب کچھ نا ہو سکا تو علی کو بلا دیا
کہہ کے رجل علم جو علی کو تھما دیا
خیبر کا در جو کب سے کھڑا تھا غرور میں
دو انگلیوں سے آیا علی کے حضور میں
ہے کون جو علی کے مقابل میں آئے گا
سورج جو ڈوب جائے تو واپس بلائے گا
ٹھوکر جو ایک مار کے مردہ اٹھائے گا
اذن خدا سے کیا کیا نہ کر کے دکھائے گا
معجز نما ہے میرا تو حاجت روا بھی ہے
وہ تو نصیریوں کا سنا ہے خدا بھی ہے
ساغر اٹھا کہ مدحت حیدر کی بات ہے
نفس رسول فاتح خیبر کی بات ہے
یہ تو بتول پاک کے شوہر کی بات ہے
حب علی کی مے تو مقدر کی بات ہے
پی لے جو ایک بار وہ عالی مقام ہے
پینا جسے حلال نہ پینا حرام ہے
بے خوف زندگی کو بتایا تھا اس لیے
حب علی کے ساتھ جو آیا تھا اس لیے
دید علی کا شوق جو بھایا تھا اس لیے
خاک شفاء لحد میں بھی لایا تھا اس لیے
منکر نکیر جون جو لینے لگے حساب
رضوی میری طرف سے علی نے دیا جواب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.