To Naaray Lagay Haider Kay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
رات تیرہ رجب کی جو آئی ایک دیوار جب مسکرائی
تو نعرے لگے حیدر کے
سورج کو پلٹا کے فورا سر سجدے میں رکھا
حمد خدا کرتے تھے مولا جس دم تارا اترا
پڑ گئی شک میں جب کبریائی
کر کے سجدہ علی نے بچائی
خالق ہے توحید کا مالک کیسے ثابت ہوتا
روز حشر کرے گا کیسے وہ مردے کو زندہ
مرتضی نے جو ٹھوکر لگائی
جان مردے بدن نے جو پائی
مال غنیمت لوٹنے میں تھے لوگ جو آگے آگے
روز احد وہ پاک نبی کو تنہا چھوڑ کے بھاگے
آسمانوں سے تیغ الہی
جب علی یاعلی کہتی آئی
خیبر کے میدان میں سب نے مال مفت اڑایا
رشتے دار پیمبر کا جب کوئی کام نہ آیا
یاد آیا محمد کو بھائی
رن میں نادعلی آزمائی
بھاگنے کا شک جن پر تھا پالان انہی سے لے کر
پیغمبر نے جوڑ لیا جب من کنت کا ممبر
کر کے اعلان مشکل کشائی
تھامی دست خدا کی کلائی
آدم اور حوا کو ملایا نوح کو پار لگایا
تخت سلیماں کو بخشا اور موسی کو طور پہ لایا
کی جو نبیوں کی مشکل کشائی
رہنماؤں کی، کی رہنمائی
عقد علی و زہرا کا منظر بھی عجب تھا اکبر
زہرا زہرا کہتے تھے سب سن کر ذکر کوثر
اور نبی نے جو محفل سجائی
قل ھو اللہ کی آیت سنائی
آج علی کے نعرے کو یہ بدعت کہنے والے
دیکھتے بعد خیبر جو یثرب کے رہنے والے
مفلسی یوں علی نے مٹائی
آئی خیبر کی جس دم کمائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.