Nade Ali Ka Wird Karo Yeh Gham Wam Dar War Kya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
ناد علی کا ورد کرو یہ غم وم ڈر ور کیا
ناد علی کے سامنے کوئی منتر ونتر کیا
شیر خدا نے خود اپنی تلوار کو روکا تھا
ورنہ اے جبریل تمہارے شہپر وہپر کیا
جس نے اپنے بچپن میں اژدر کو چیرا ہو
اس کو بھری جوانی میں یہ خیبر ویبر کیا
دونوں جہاں بھی اس کے مقابل آئے تو ہاریں گے
حارث وارث مرحب ورحب، انتر ونتر کیا
جس کے دل پہ حب علی کی مہر لگی ہوگی
اس کے لیے یہ برزخ ورزخ محشر وحشر کیا
لشکر باطل کیوں اپنی تعداد پہ نازاں ہے
اذن ملے عباس کو تو پھر لشکر وشکر کیا
عشق علی کی راہ میں تو جبریل بھی قاصر ہیں
عشق علی کی راہ میں پھر یہ نیر ویر کیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.