Ali Nazar Aaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Adil
زمیں تا عرش معلی علی نظر آئے
جہاں نگاہ نے دیکھا علی نظر آئے
ہوئی تھی برسر معراج رب سے بات مگر
رسول کو پس لہجہ علی نظر آئے
ہاں ایک وقت میں چالیس مختلف جا پے
مخالفوں نے بتایا علی نظر آئے
جناب مولا حسن سے سخی قلندر تک
ہر ایک بیٹا علی کا علی نظر آئے
حسد کی آگ میں شیخین جل گئے خم میں
نبی کے ساتھ جو مولا علی نظر آئے
کسی کو رام کسی کو خدا کسی کو ولی
کہ جس میں ظرف تھا جیسا علی نظر آئے
تیرا عقیدہء توحید ڈگمگائے اگر
خدا کو کرتے نہ سجدہ علی نظر آئے
یہ خون ساقیء کوثر کا فیض ہے یاسر
علی کا سارا گھرانہ علی نظر آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.