Sukoon e qalb muyassar hai shukr e baari hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
سکون قلب میسر ہے شکر باری ہے
خمار عشق علی میں ہوں وجد طاری ہے
جو میں ولایت حیدر کی بات کرتا ہوں
فقط میزاج نہیں ہے یہ ذمہ داری ہے
جسے بٹھایا ہوا ہے نبی کے ممبر پر
میری نگاہ میں مجرم وہ اشتہاری ہے
لکھا ہے پڑھ لے کہ زہرا کو انکا حق نہ ملا
میری کتاب نہیں ہے تیری بخاری ہے
ہیں یوں تو نامہ اعمال میں عمل کافی
مگر ولائے علی ان میں سب سے بھاری ہے
تیری بڑائی کو مولا کوئی سمجھ نہ سکا
تو سجدہ ریز ہے یہ تیری انکساری ہے
نبی سے عرش پہ باتیں زمین پہ سجدے
یہ کیسا راز ہے یہ کیسی پردہ داری ہے
وجود عالم امکاں کے دو ہی پہلو ہیں
خدا کا حکم ہے مولا کی دستکاری ہے
کرم یہ لعل قلندر کا تجھ پہ ہے یاسر
بنا پروں کے بھی پرواز تیری جاری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.