Neema e Ramzan Mein Mola Hasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mirza Hasan Abbas Shiraz
نیمہء رمضان میں مولا حسن
گھر میں زہرا کے ہوئے پیدا حسن
آپ ہی کے نور سے کون و مکاں
حشر تک روشن رہیں گے یا حسن
گود میں لیکر رسول اللہ نے
مسکرا کر نام ہے رکھا حسن
ہو مبارک فاطمہ، بولے نبی
ہے عطائے کبریا بیٹا حسن
اپنے سینے سے لگا کر مصطفی
بولے میرے دل کا چین آیا حسن
اشبہت خلقی و خلقی کہتے تھے
مصطفی خود آپ کو مولا حسن
بولے یوسف دیکھ کر حسن حسن
ہے حسین و مہ جبیں کتنا حسن
ہو گئی دگنی بہاریں خلد کی
پہلا مالک خلد کا آیا حسن
عفو عصیاں ہو گئے، میں نے لکھا
جب سر قرطاس یا مولا حسن
عمر بھر لکھتا رہے تیری ثنا
محتشم تیرا گدا مولا حسن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.