Mujhe Bhi Watan Le Chalo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
مجھے بھی وطن لے چلو، مجھے بھی وطن لے چلو
میں کیسے رہوں گی یہاں پر یہاں ہے بھلا کون میرا
رہا ہو کے گھر جانے والو مجھے بھی کہیں پر بٹھا لو
شہیدوں کے سر ہیں جہاں پر مجھے بھی وہیں پر سلا دو
میں بابا کے سر سے لپٹ کر سفر کاٹ لوں گی یہ سارا
نہ یوں چھوڑ کر جاؤ اماں مجھے شامیوں کے سہارے
یتیمی کی ماری ہوئی کو ستایا بہت ظالموں نے
بہت خوف آتا ہے مجھ کو تمہیں واسطہ سیدہ کا
سنا ہے کے واپس ملے ہیں تمہیں شمر سے میرے گوہر
بھلا کیا کرو گے تم ان کا اگر رہ گئی میں یہاں پر
انہیں بھی امانت سمجھ کر یا دفنا دو زندان میں یا
جو پہنچے مدینہ تو اماں پھر رخت مصیبت نہ آئے
سناں اور اکبر کی باتیں سنانے کی نوبت نہ آئے
میری لاش کو دیکھ کر ہی سمجھ لے گی ہر بات صغری
یہی سوچ کر زیر تربت تڑپتا ہے دکھیا کا لاشہ
مجھے شمر کے شہر میں اب ہمیشہ ہی رہنا پڑے گا
دھڑکتا نہیں پھر بھی اماں یہ دل کانپ جاتا ہے میرا
سر شاہ دیں کچھ تو بولو سفارش کرو کچھ ہماری
قضا آ گئی ہے تو پھر کیا میں بیٹی ہوں بابا تمہاری
نہ انکار کر پائیں گی وہ پھوپھی سے ذرا کہہ دو بابا
یہ حالت تھی ہر اک قدم پر مدینے کے رستے میں اکبر
گری تھی جہاں پر سکینہ تماچے لگے تھے جہاں پر
وہاں خاک سے قیدیوں کو صدائیں یہ آتی تھیں ہر جا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.