Fatema zehra ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ahsan Hussain
ہو تصور اور غمِ شبیر ہو
ہاتھ ہو سینے پہ ذہن پہ بے شیر ہو
اشک غم میں کبھی تنکید کی پرواہ نہ کرو
صداے گریہ ہو یاد شہ دلگیر ہو
فاطمہ زہرا کے بچوں پر بہاؤ آنسوں
آہ بھر کے غم سرور پر بہاؤ آنسوں
فاطمہ زہرا کے بچوں پر۔۔۔
وہ سنہ اکسٹھ ہجری اور بلا کا منظر
چار جانب تھے درندے اور وہ تنہا سرور
یاد مظلومیء سرور پر بہاؤ آنسوں
فاطمہ زہرا کے بچوں پر۔۔۔
ضعیف کاندھے پہ لاش تھا جواں کا لوگوں
اور دل زینب مضطر کا تڑپنا لوگوں
ہر نفس غربت سرور پر بہاؤ آنسوں
فاطمہ زہرا کے بچوں پر۔۔۔
موت کا ڈر نہ کرو تم ہو عزادار حسین
تم کو دیتی ہے دعا عزادار حسین
بھول کر خوف وبا شہ پر بہاؤ آنسوں
فاطمہ زہرا کے بچوں پر۔۔۔
اپنے ماں بہنوں سے کرتا ہوں گزارش اس دم
بے ردا ہوکے کبھی تم نہ منانا یہ غم
خستہ تن ثانیء زہرا پر بہاؤ آنسوں
فاطمہ زہرا کے بچوں پر۔۔۔
ہو محرم کو تصور میں فقط ہو سرور
نہ سیاست ہو زرا دل میں فقط ہو سرور
خلوص دل سے شہیدوں پہ بہاؤ آنسوں
فاطمہ زہرا کے بچوں پر۔۔۔
نوحہ جو تونے لکھا اعظم جزا و احساں
خطرہ جو آنسوں کے نکلے ہیں بنے وہ مرحم
سوچ کر زخمی شہ دیں پر بہاؤ آنسوں
فاطمہ زہرا کے بچوں پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.