Kya ajab dukh dard Fizza thay teri taqdeer mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Markazi Matami Dasta MSO Sialkot
کیا عجب دکھ درد فضہ تھے تیری تقدیر میں
وہ تیرا دور ضعیفی اور تو زنجیر میں
ظالمو یہ کیا کیا رو کر یہ فضہ نے کہا
لاش اکبر پر کھڑے ہو کر یہ فضہ نے کہا
قتل کنبے کا ترے وہ بھی تری جاگیر میں
تو بروئے کار لائی عزم و استقلال کو
تو نے چاہا تھا دل و جاں سے نبی کی آل کو
تو رسن بستہ ہوئی ہے صرف اس تقصیر میں
کربلا سے شام کی جانب چلا جب قافلہ
نہ کوئی سیدانیوں کے سر پہ برقع نہ ردا
طے سفر ہونے لگا پھر نعرہ تکبیر میں
جو غلام پنجتن ہیں وہ سبھی ترے غلام
کر رہے ہیں دیکھ ماتم تیرے غم میں خاص و عام
تیری کام آئی ضعیفی دین کی تعمیر میں
آ رہے ہیں حق کی جانب اہل دل اہل نظر
یہ مودت کا تقاضا ہے کوئی سمجھے اگر
ہوگئے مصروف مومن ماتم شبیر میں
تیری رگ رگ میں عزاتی ہے غم آل رسول
یہ دعا ہے حشر کے دن تجھ پہ راضی ہو بتول
ہے ترا دل آبدیدہ آئینہ تحریر میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.