Zainab yeh keh na payein ke Shabbir mar gaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
ہائے سادات پہ یہ کیسی قیامت گزری
زینب یہ کہہ نہ پائیں کے شبیر مر گئے
جب بھی کسی نے پوچھا کے بھائی کدھر گئے
شہ نے سناں کی نوک سے وعدہ نبھا دیا
بارات لے کے بیٹے کی شیریں کے گھر گئے
جھولے کو خالی دیکھ کے روتی رہیں رباب
مولا سے کیسے پوچھتیں اصغر کدھر گئے
مولا یہ رو کے کہتے تھے قاسم کی لاش پر
ٹکڑے سمیٹتے ہوئے ہم خود بکھر گئے
برسوں کے بعد اٹھا ہے پہلو سے ماں کا ہاتھ
جس کے سہارے زین سے غازی اتر گئے
بازو بندھے تھے ماؤں کے کیسے سنبھالتیں
کتنے ہی بچے ناقوں سے گر گر کے مر گئے
مائیں ہی جانتی ہیں کہاں کون دفن ہے
لاشوں سے جن کے سامنے ناقے گزر گئے
عابد سے کوئی پوچھے نہ اکبر دعا کرو
تم پار کیسے شام کا بازار کر گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.