Dhoop mein baithi hui maa yeh sada deti hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Asghar Khan
دھوپ میں بیٹھی ہوئی ماں یہ صدا دیتی ہے
موت اولاد کی بے حال بنا دیتی ہے
یہ ہوا ہے جو سمجھتی ہے تمنا ماں کی
خالی جھولا علی اصغر کا جھلا دیتی ہے
شمر آتا ہے تو زنداں میں بہو حیدر کی
خون میں ڈوبا ہوا کرتہ چھپا دیتی ہے
تیر سے لپٹے ہوئے ہنستے ہیں رن میں اصغر
اور ماں خیموں میں جینے کی دعا دیتی ہے
خاک مقتل کی صدا دیتی تھی آؤ اصغر
آج مادر کی جگہ خاک سلا دیتی ہے
یاد ماں کی جو ستاتی ہے علی اصغر کی
آہ اک بھرتی ہے اور خاک اڑا دیتی ہے
عمر بھر جاگتی رہتی ہیں وہ مائیں اکبر
جن کے بچوں کو قضا رن میں سلا دیتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.