Fatema ki amanat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shahid Baltistani
یا حسین یا حسین
صدا رہے گا حسین کا غم
یہ فاطمہ کی امانت ہے اتنا یاد رکھو
غمِ حسین نیء نسل کے سپرد کرو
یہ کہہ کے لاؤ جلوسوں میں اپنے بچوں کو
چلو ہمارے قدم سے قدم ملا کے چلو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
ملا تھا جیسے بزرگوں سے تم کو ویسے ہی
علم جوانوں کے ہاتھوں میں اپنے ہاتھ سے دو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
بہ رنگ مجلس و ماتم با رنگ ذکرِ حسین
امام وقت سے ہر وقت رابطے میں رہو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
یہ باب توبہ کھلا ہے ہر ایک حر کے لئے
امام باڑوں کے دروازوں پر یہ بات لکھو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
یہ کیا کریں گے دھماکے امام ساتھ ہے جب
ہٹو نہ پیچھے عزاداروں اور آگے بڑھو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
خلاف ماتم شبیر جو زباں کھولے
کوئی جواب نہ دو صرف یا حسین کہو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
یہ خواب میں علی اکبر بہن سے کہتے تھے
ہم آے ہیں تمہیں لینے ہمارے ساتھ چلو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
خدارا روک لے خنجر ٹہر جا اے ظالم
نہ ذبح سامنے بہنوں کے کر برادر کو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
اٹھو جو فرش عزا سے تو سر اٹھا کے چلو
یہاں پہ آؤ تکلم تو سر جھکا کے رکھو
یہ فاطمہ کی امانت ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.