Taziyane marne walon ne yeh socha nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
تازیانے مارنے والوں نے یہ سوچا نہیں
آبلے ہیں پاؤں میں سجاد چل سکتا نہیں
بیڑیاں ڈالو نہ اس کو طوق مت ڈالو اسے
قید ہے زینب تو عابد اب کہیں جاتا نہیں
بے کفن لاشوں کی خاموشی نے جانے کیا کہا
کربلا کے بعد عابد شام تک بولا نہیں
ہر گلی میں کہہ رہا ہے میں نبی کی آل ہوں
ہائے غربت کوئی بھی سجاد کی سنتا نہیں
کان ہیں زخمی تو رخ پہ طمانچوں کے نشاں
شاید اس بچی کے سر پر باپ کا سایہ نہیں
سر برہنہ آئی کیسے وہ بھرے دربار میں
جس کے بالوں کو کبھی بابا نے بھی دیکھا نہیں
ظلم کی شدت سے شاید جم گیا سارا لہو
اب بھی زخمی ہیں سکینہ پر لہو بہتا نہیں
آنکھ میں اترا نہیں اکبر ابھی بازار شام
اشک بہتے ہیں میری آنکھوں سے خوں نکلا نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.