Kab Hoga Inteqam Shaheedan e Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
اے منتقم امام زماں حجت خدا کب ہو گا انتقام شہیدان کربلا
کب پوری ہوگی حسرت عباس باوفا کب ہو گا انتقام شہیدان کربلا
مرضی ہے جس حسین کی مرضیء ذوالجلال
رکھتیں تھیں جس کی پیاس کا زہرا بہت خیال
پیاسا ہے اب بھی قبر میں زہرا کا لاڈلا
پہلو سے ہاتھ اٹھایا نہ بنت رسول نے
بابا کے بعد چین نہ پایا بتول نے
ہر روز پوچھتی ہے یہی قبر سیدہ
بہنوں کے سنگ گزرا جو غیرت کا کبریا
آنکھوں کو زخمی کر گئی بازار کی فضا
عابد کے آنسوؤں پہ ہے نوحہ یہی لکھا
جس خاک میں حسین کے زخموں کا خون ہے
زہرا کی پاک بیٹی کے قدموں کا خون ہے
کرتی ہے اب سوال وہی خاک نینوا
چادر وہی جو کعبہء عصمت کا تھی غلاف
جس سے لعیں نے خوں بھرا خنجر کیا تھا صاف
مولا یہ پوچھتی ہے وہی خوں بھری ردا
واجب ہے یہ بھی آل محمد کے پیار میں
محسن ہو ہر غلام علی انتظار میں
ہر لب کا ورد ہو سدا تعجیل کی دعا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.