Mur Mur Ke Mujhe Dekhte Jana Ali Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مڑ مڑ کے مجھے دیکھتے جانا علی اکبر
کچھ دیر تو جی لے ترا بابا علی اکبر
بیمار مدینہ کی خبر آتی ہی ہوگی
تم ساتھ لئے جاتے ہو بینائی بھی میری
میں کیسے پڑھوں گا خط صغری علی اکبر
تم زیں سے گرو گے تو بدل جائے گی دنیا
مقتل کی طرف کون ہمیں لے کے چلے گا
قاتل تو بتائیں گے نہ رستہ علی اکبر
احساس تڑپنے کا ہمارے تجھے ہوتا
میری طرح تو اپنا جگر تھام کے روتا
تیرا بھی جو ہوتا کوئی بیٹا علی اکبر
ہو جائے گا مشکل میرا آنا میرے بیٹا
مقتل میں کہیں دور نہ جانا میرے بیٹا
اب مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا علی اکبر
نانا گئے جب آئی تھی اماں پہ ضعیفی
تم جاتے ہو حالت ہے عجب بنت علی کی
زینب ہوئی جاتی ہے ضعیفہ علی اکبر
نانا میرے پوچھیں جو کہاں دیر لگائی
کہہ دینا اجازت بڑی مشکل سے ہے پائی
لگ جاؤ گلے آ کے دوبارہ علی اکبر
سر پیٹ کے مولا نے تکلم یہ صدا دی
ہے چادر زینب میری غربت کی گواہی
میں تم کو کفن دے نہیں سکتا علی اکبر
اے لال تجھے کرتا ہوں بابا کے حوالے
میدان میں ہنستے ہیں کھڑے برچھیوں والے
اچھی طرح پھر دیکھ لوں سینہ علی اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.