Ali Ka Zikr Karoon Ga Bura Lagay To Lagay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
علی کا ذکر کروں گا برا لگے تو لگے
ارے او دشمن زہرا برا لگے تو لگے
علی سے بغض بھی اور حج کو چلے ہو واعظ
قبول حج نہ یہ ہوگا برا لگے تو لگے
زبان کاٹ دو پر نعرہء حیدر لب پر
بلند پھر بھی رہے گا برا لگے تو لگے
بغیر حب علی آدمی یہ دنیا کے
بنے ہیں خاک کا پتلا برا لگے تو لگے
ہر ایک بزم میں بے ساختہ کریں گے ہم
یزیدیت پہ تبرا برا لگے تو لگے
مجھے علی نے بنایا ہے لائق تعظیم
صدائیں دیتا ہے کعبہ برا لگے تو لگے
سخی حسین کے ماتم کو کہتے ہو بدعت
تمہارے گھر میں کروں گا برا لگے تو لگے
علی کے در سے یہ افراز شعر کی صورت
یوں لیتا جائے گا صدقہ برا لگے تو لگے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.