Khud us ne apna yun bhi shajra badal diya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
خود اس نے اپنا یوں بھی شجرہ بدل دیا
بعد غدیر جس نے ہے مولا بدل دیا
محبوب سے علی کی ولایت کے واسطے
اللہ نے غدیر میں لہجہ بدل دیا
من کنت مولا کہہ دیا جب خود رسول نے
کہتے ہو کیسے ہم نے کلمہ بدل دیا
جلتے تھے کچھ صحابی حیدر سے ویسے ہی
ان کا مزید رب نے جلانا بدل دیا
کفار بھی تھے حیراں ہجرت کی رات کو
مثل نبی علی نے جو سونا بدل دیا
شہدائے کربلا کو کرتے ہیں سب سلام
دین خدا پہ ان نے جو مرنا بدل دیا
حر سے کہا حسین نے عاشور کی یہ شب
اے حر تمہارا ہم نے ٹھکانہ بدل دیا
پروردگار شکر ہے تو نے ہے جو لیا
پھر یوسفی کو اس سے بھی اچھا بدل دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.