Yaqeen jaan lein wo halat e fishar mein hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
یقین جان لیں وہ حالت فشار میں ہے
بغیر حب علی دفن جو مزار میں ہے
کہاں وہ رعب کسی غیر کی تلوار میں ہے
جو رعب جنگ میں حیدر کی ذوالفقار میں ہے
فقط ہدف ہے کہ پانی کو لائیں خیموں میں
کہاں غازی ابھی میدان کارزار میں ہے
خدا کو جا کے بول کرتا ہے کیوں ذکر علی
قرآن پاک کہاں میرے اختیار میں ہے
خراب ہوتی ہے جلدی طبیعت واعظ
نہ جانے کیسا اثر میرے بے شمار میں ہے
کہا یہ ہانپتے کفار نے بھگاتے ہوئے
تمہارا شیخ آج برق سی رفتار میں ہے
مٹے گا کیسے عزادار بم دھماکوں سے
وہ فاطمہ کی دعاؤں کے انحصار میں ہے
علم کو تھامے جو چلتا ہے سبھی سے آگے
شمار لشکر عباس علمدار میں ہے
علم کے سائے میں مانگو اے یوسفی تم بھی
دعائے آل نبی تیرے انتظار میں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.