Kis tarah likhoon main kya rutba Abu Talib ka hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
کس طرح لکھوں میں کیا رتبہ ابوطالب کا ہے
مصطفی جس کا پڑھیں کلمہ ابوطالب کا ہے
کس طرح تجھ کو ملے گی منزل حق اے اخی
جاتا ہے جو سوئے حق جادہ ابوطالب کا ہے
ناز سے تیرے نبی بچپن کے اس عالم میں بھی
گھومتے تھے جس پہ وہ شانہ ابوطالب کا ہے
حشر تک یہ پرچم نبوی رہے گا سر بلند
خالق اکبر کو یہ وعدہ ابوطالب کا ہے
نام ہے عمران تو پھر دیکھ لو قرآن میں
آل عمران کا بھی تو سورہ ابوطالب کا ہے
اٹھتا ہے ہر دور میں باطل کے جو رخسار پر
ماتمی کے روپ میں پنجہ ابوطالب کا ہے
سن لو اے نا پاک نسلو! آپ کے اجداد پر
ابتدا ہی سے رہا غلبہ ابوطالب کا ہے
پاس مت جانا وہاں بستر میں جو موجود ہے
ہے نہیں وہ خود مگر نقشہ ابوطالب کا ہے
لو کئے دیتا ہوں میں تلخیص ان کے شان کی
ساری دنیا رب کی ہے قبضہ ابوطالب کا ہے
اہلیت اتنی کہاں تھی تجھ میں ذاکر یوسفی
روپ میں اشعار کے تحفہ ابوطالب کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.