Bolo Haider Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Askari Hasan Zaidi
عظمت کعبہ نور کا پیکر فاتح بدر و خیبر
یاد ذرا کر تو بھی مسلماں وہ کوفے کا منبر
جنت ان کی ٹھوکر میں ہے جو ہیں علی کے نوکر
دوزخ ان کی قسمت میں ہے جو ہیں دشمن حیدر
دور علی سے رہنے والو حق کو ذرا پہچانو
حق تو وہیں پہ ہوگا جہاں پہ ہوں گے ساقی کوثر
ایسا حاکم جس کے نگر میں کوئی نہ بھوکا سوئے
رات کو روز اندھیرے میں جو بانٹے روٹیاں گھر گھر
ناطق قرآں ، نفس نبی اور کل کا کل ہے ایماں
اس سے بڑا کیا ان کا شرف ہو ہیں زہرا کے شوہر
جلدی جاؤ واپس مریم آئی صدا یہ غیبی
بنت اسد ہی داخل ہوں گی اس کعبے کے اندر
ہے یہ وجیہہ حسن کی دعا پہنچیں جو غلام نجف میں
جونہی سلامی دیں مولا کو دم نکلے چوکھٹ پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.