Ishq e Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Askari Hasan Zaidi
عشق مولا کے عوض عاشق کو جنت مل گئی
صرف جنت کیا ہے محشر کی حکومت مل گئی
غیر تھا سب کے لیے بے نام تھا گمنام تھا
ذکر حیدر کے سبب دنیا میں شہرت مل گئی
رب کی نظروں میں میری بی بی کا ہوگا کیا مقام
جب کنیزوں کو بھی فضہ جیسی عظمت مل گئی
آسماں والوں سے ملنے کا شرف مل جائے گا
گر مجھے بھی کربلا آنے کی دعوت مل گئی
کون ہے ٹکڑا جگر کا فاطمہ یا کوئی اور
اک حدیث مصطفی سے سب حقیقت مل گئی
منقبت، نوحے، سلام و مرثیے پر بات کی
مجھ کو جب بھی اے حسن مومن کی صحبت مل گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.