Almadad Mola Raza, Almadad Mola Raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Shahid Baltistani
المدد مولا رضا، المدد مولا رضا
نانا نبی، دادا علی، دادی تیری خیرالنساء
تو ہے مسیحائے جہاں شاہ خراساں ہے لقب
یوں ہر فرشتہ روضے پر آتا ہے تیرے با ادب
ہاں رد نہیں ہوتی تیرے روضے پہ کوئی بھی دعا
بینائی بھی دیتا ہے تو گویائی بھی دیتا ہے تو
مانگے اگر تجھ سے کوئی دانائی بھی دیتا ہے تو
تو بھی تو باب علم ہے تو بھی تو ہے مشکل کشاء
ہے ضامن آہو بھی تو گل بھی ہے تو خوشبو بھی تو
ہے پونچھتا ہر آنکھ سے گرتے ہوئے آنسو بھی تو
تیری عطائیں دیکھ کر دشمن کو بھی کہنا پڑا
تیری کرامات نظر شب ہو کہ ہو وقت سحر
کہتا ہے ہر زائر تیرا روضے کی جالی چوم کر
مشہد مقدس ہو گیا تو نے جو آکر دی اذاں
تیرے ہی دستر خوان پر ہوتا ہے جنت کا گماں
جن و ملک لیتے ہیں سب تیرے ہی در سے روٹیاں
مولا تیرا مقروض ہے ہر اک گدا و بادشاہ
روضے سے تیرے دور ہیں ہم تو بہت مجبور ہیں
آنکھوں سے آنسو ہیں رواں دل بھی غموں سے چور ہیں
تجھ سے کہیں گے حال دل اذن زیارت کر عطا
اہل عزا کے حال پر دکھتا تو ہوگا دل تیرا
عشق غم شبیر میں مارے گئے جو بے خطا
ہے مونس و یاور تو ہی ابن شہید کربلا
ریحان مجھ کو ہے یقیں مولا رضا کی ذات سے
یہ نوکری شبیر کی جائے گی اب نہ ہاتھ سے
نوحے لکھوں گا میں سدا دیتے رہیں گے وہ صلہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.