Shabihe Rasool Hai Akbar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sabih Hasan Zaidi
ہے چاند سا چہرہ یہ شباہت رسول کی
اکبر کی جوانی ہے عنایت بتول کی
بیٹا ہے اس حسین کا اکبر کو ناز ہے
جس کے لیئے نبی نے عبادت بھی طول کی
ہو کر سوار گھوڑے پہ اکبر سے بولا حر
مرنے چلا میں کر کے زیارت رسول کی
اکبر کی جوانی میں تھا حیدر کا رنگ و روپ
کیسے نہ بچاتے وہ کمائی رسول کی
اکبر کے وار دیکھ کے کفار نے کہا
صورت میں یہ جوان شبیہ ہے رسول کی
اکبر کے قاتلان پہ لعنت ہو بے شمار
دنیا و آخرت میں ہلاکت وصول کی
اکبر تیری اذان کا چرچا ہے آج بھی
جیتی ہے جنگ اس طرح حق حصول کی
مانگا خدا سے صدقہء اکبر سے جب حسن
خالق نے ایک بار دعا پھر قبول کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.