Sab kuch ayaan hai aap pe roodad Ya Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
سب کچھ عیاں ہے آپ پہ روداد یاعلی
ہم کو نہیں ہے کوئی سبق یاد یاعلی
پیش نظر ہے ساعت امداد یاعلی
گونگی زباں ہے مائل فریاد یاعلی
ہم ان کی بارگاہ میں مدحت کو جاتے ہیں
عباس بھی ادب سے جہاں سر جھکاتے ہیں
حاجت روائے ہر دو سرا یاعلی مدد
عقدہ ہے پیش عقدہ کشاء یاعلی مدد
عین خدا لسان خدا یاعلی مدد
ہونا ہے مجھ کو مدح سرا یاعلی مدد
زینب کا تذکرہ ہے زباں تھرتھراتی ہے
تفسیر آیتوں کی کہاں مجھ کو آتی ہے
زینب شریک بزم شہادت کا نام ہے
زینب نماز صبر کی نیت کا نام ہے
زینب خود اپنے باپ کی زینت کا نام ہے
زینب امامتوں کی ضرورت کا نام ہے
سجاد بچ گئے یہ اسی کا کمال تھا
ورنہ نبی کی نسل کا بچنا محال تھا
ناد علی پڑھوں تو قلم کو رواں کروں
کوثر پہ حاضری ہو تو طاہر زباں کروں
الہام ہو تو سر خفی کو عیاں کروں
گرہ زباں کھلے تو فضیلت بیاں کروں
جو خادم حسین وہ خادم ہے آپ کا
سدرۃ کا جبرائیل ملازم ہے آپ کا
ماں نے پلا کے شیر کیا ہے تمہیں دلیر
تم بھوک میں توانا ہو تشنہ لبی میں سیر
گر تیغ کھینچ لو تو زبردست بھی ہو زیر
ہاں طفل بھی تو ہوتے ہیں شیروں کے گھر کے شیر
تم مظہر صفات خدا کے ولی بھی ہو
دشمن کو یہ بتا دو نواسے نبی کے ہو
تھی آرزو کے دیدہ شبیر نم نہ ہو
تنہا میان دشت امام امم نہ ہو
دل نرم ہے حسین کا بار الم نہ ہو
بھائی کو میرے فوج کی قلت کا غم نہ ہو
غازی دلیر ناصر و جرار کر دیا
دو کمسنوں کو حیدر کرار کر دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.