Farshe aza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Safdar Abbas
کھل گیا میرا نصیب جب گھر عاشور خانہ سجا
دو جہاں کی ملی نعمتیں اور مانگوں میں کیا
میرے گھر میں بچھا فرش عزا آ گیء زہرا
قسمت پہ کروں ناز کبھی سجدے میں جاؤں
ہر ایک عزادار کو یہ جا کے بتاؤں
رو رو کے کیا شکر خدا آ گیء زہرا
میرے گھر میں بچھا۔۔۔
پایا ہے طلب سے بھی سوا کیسا کرم ہے
نوکر کے بھی نوکر پہ کیا کیسا کرم ہے
گھر خلد غریبوں کا بنا آ گئ زہرا
میرے گھر میں بچھا۔۔۔
میں چشمِ تصور سے سماں دیکھ رہا ہوں
نبیوں کی خطاریں بھی یہاں دیکھ رہا ہوں
تعظیم کرو اہلِ ولا آ گیء زہرا
میرے گھر میں بچھا۔۔۔
تنہا تو نہیں آی ہے گھر مادر شبیر
کلثوم سکینہ بھی ہے اور زینب دلگیر
دیتے ہیں صدا زین العبا آگیء زہرا
میرے گھر میں بچھا۔۔۔
پرسے کے لئے آے یہاں شیر خدا بھی
اکبر بھی ہیں قاسم بھی حسن سبز قبا بھی
اس وقت سر فرش عزا آ گیء زہرا
میرے گھر میں بچھا۔۔۔
اک مرثیہ میں نے جو پڑھا تشنہ لبوں کا
جب نام سکینہ کا میرے ہونٹوں پہ آیا
بس نام سکینہ کا سنا آ گیء زہرا
میرے گھر میں بچھا۔۔۔
پیغام تو دینا ہے یہی صفدر و مظہر
ماتم سے نہ شرماؤ کبھی فرش عزا پر
پرسے کے لئے اہلِ عزا آ گیء زہرا
میرے گھر میں بچھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.