Zikr e Abbas Karoon Kyun Na Azadaron Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ذکر عباس کروں کیوں نہ عزاداروں میں
بات ہوتی ہے وفاؤں کی وفاداروں میں
ہو نہ ہو یہ ماہ شعبان کی چوتھی شب ہے
آج سورج کی ضیاء دیکھی گئی تاروں میں
آج بھی جیسے ہیں غازی کی حفاظت میں حسین
تازیے لے کے علم چلتے ہیں بازاروں میں
مستقل کہتی چلی آتی ہے تاریخ جہاد
کوئی عباس نہ اب ہو گا علمداروں میں
عکس ماہ بنی ہاشم کا بہا کر لے جائیں
اتنا پانی ہی نہیں شام کی تلواروں میں
موت بھی آ کے پلٹ جائے یہ دعوی ہے میرا
حاضری بانٹ کے دیکھو کبھی بیماروں میں
جس طرح کھلتے ہیں سینے پہ ماتم کے نشاں
اس طرح پھول بھی کھلتے نہیں گلزاروں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.