Ana Majnoon Al Ali, Ana Faqeer Moula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
میں فقیر در حیدر ہوں زمانے والو
عاشق ساقی کوثر ہوں زمانے والو
ہاں در علم کا نوکر ہوں زمانے والو
خادم شافع محشر ہوں زمانے والو
فہم و ادراک سے بالا ہے فقیری میری
کہیں زیادہ ہے امیروں سے امیری میری
میری مستی میں قلندر کی رضا شامل ہے
میری ہستی میں قلندر کی ولا شامل ہے
میری مستی میں قلندر کی دعا شامل ہے
میری ہستی میں قلندر کی عطا شامل ہے
بندہ صاحب پرواز کی تقلید میں ہوں
میں قلندر سخی شہباز کی تقلید میں ہوں
جب لگاتا ہوں سر راہ علی حق کی صدا
خود با خود ہوتا ہے مجھ پر یہ عیاں کون ہے کیا
پل میں چل جاتا ہے انسان کے شجرے کا پتا
کون کس نسل کا ہے کیا ہے عقیدہ کس کا
کوئی خوش ہوتا ہے اکثر کوئی جل جاتا ہے
دونوں صورت میں مگر مجھ کو مزہ آتا ہے
میرا مذہب ہے علی میری عبادت ہے علی
ورد جو میری زباں پر ہے وہ آیت ہے علی
میرے لہجے میں شرافت کی صداقت ہے علی
اس گنہگار کی بخشش کی ضمانت ہے علی
میری پہچان ہے ترویج ولایت کرنا
میرا ایمان ہے حیدر سے محبت کرنا
یہ میرا گشت یہ آواز و صدا عام نہیں
بھیک کے واسطے گھوموں یہ میرا کام نہیں
رند مے خانہ خم ہوں کوئی بدنام نہیں
جام مدحت نا پیوں ایسی کوئی شام نہیں
کوچہ کوچہ میرا پھرنا تو بہانا ٹھہرا
میرا مقصد تو منافق کو جلانا ٹھہرا
عشق میں ڈوب کے بڑھ جاتا ہے جب سوز و گداز
اور کچھ وجد دلا دیتا ہے سنکھ کا ساز
تب میں پڑھتا ہوں عقیدت سے ولایت کی نماز
اپنے مولا سے بیاں کرتا ہوں سب راز و نیاز
پردہ آنکھوں سے حجابات کا ہٹ جاتا ہے
فرش پہ بیٹھے ہوئے عرش نظر آتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.