Ba Khuda Ishq e Khuda Ishq e Ali Mola Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
باخدا عشق خدا عشق علی مولا کا
عین توحید ہے کیا عشق علی مولا کا
محور نکتہ با عشق علی مولا کا
شدت عشق کرے کم یہ بھلا کس کی مجال
نہ ہے دولت کی ہوس اور نہ غربت پہ ملال
نہ مجھے اوج کی خواہش نہ مجھے خوف زوال
منبر خم کی صدا عشق علی مولا کا
ہاں اسی عشق کو سینے میں بسا رکھا ہے
میں نے دانائی کو دیوانہ بنا رکھا ہے
فکر فاقہ ہے نہ ایام کی گردش کا خیال
میری ہستی کی بقا ابن ولی دیتا ہے
رب کا بندہ ہوں مگر رزق علی دیتا ہے
دنیا کہاں سمجھے گی بھلا کیا ہے فقیری
ہر عقل سے اذہان سے بالا ہے فقیری
مولا کا ملنگ صبح و مسا شان سے جس پہ
کرتا ہے عبادت وہ مصلی ہے فقیری
ہاں بتا دیجئے یاسر کے فقیری کیا ہے
در حقیقت یہ سند یافتہ اک رتبہ ہے
مستند شخص جو ہوتا ہے اسے ملتا ہے
یہ وہ رتبہ ہے جو بندے کو امر کرتا ہے
جسکو ملتی ہے فقیری وہ بقا پاتا ہے
ڈوب کر عشق کے دریا میں ابھر جاتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.