Murtaza ki betiyon par zulm ki yalghar hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Muhammad Zaheer Abbas
مرتضی کی بیٹیوں پر ظلم کی یلغار ہے
قتل سجدے میں ہوا جو وہ علی کرار ہے
کبریا کا نام زندہ کر دیا خود چل دیا
دین کا جو قافلہ ہے اس کا یہ سالار ہے
باپ کی میت پے آ کر سوچتی ہیں بیٹیاں
کربلا ہے سامنے اور شام کا بازار ہے
مسجد کوفہ ہے اور سجدے کا عالم ہے مگر
خون میں ڈوبا ہوا کیوں سید ابرار ہے
عالیہ کہتی ہیں رو کے سخت مشکل ہے گھڑی
راستہ بازار کا تو اور بھی دشوار ہے
مصطفی کا آج روضہ ہل گیا ہے باخدا
خاک سر پے جس کے ہے وہ خلد کا سردار ہے
قتل حیدر میں ثقیفہ بھی ہے شامل سوچیئے
جس نے دروازہ گرایا تھا وہی کردار ہے
آج کوفے میں علی کے گھر قیامت ہے بتول
سیدہ کی بیٹیاں ہیں کربلا تیار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.