Zahe Muqaddar Huzoor e Haq Se Salam Aaya Payam Aaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Qari Waheed Zafar Qasmi, Syed Mudassir Mehdi
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا
جھکاؤ نظریں بچھاؤ پلکیں ادب کا اعلی مقام آیا
ہے دیں نبی کا مشیر حیدر چلا رہی ہیں نظام زہرا
حسین پانی پلا رہے ہیں حسن کے صدقے طعام آیا
اٹھا کے گودی میں مصطفی نے علی کو بنت اسد سے بولا
بہت مبارک بہت مبارک زمیں پہ پہلا امام آیا
کہاں میں خاکی کہاں وہ نوری کہاں وہ زہرا کا اسم اعظم
قصیدہ زہرا کا پڑھ رہا تھا فرشتہ بہر سلام آیا
پکارا دین نبی نے جس دم مدد کو آئے خدارا کوئی
یہاں سے سرور نے بولا کنبہ نثار کرنے تمام آیا
یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے چھوڑ آیا ہوں میں
بلاوے کے منتظر ہیں لیکن نا صبح آیا نا شام آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.