Qatl hue sajday mein Sher-e-Khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Ali Zia Rizvi
آتی ہے گردوں سے یہ پیہم صدا قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
خانہء حق میں یہ غضب ہو گیا قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
غم سے ہے زینب نڈھال کھول دیئے سر کے بال
کہتی ہے یہ پر ملال دیکھو تو بابا کا حال
دیتے ہیں جبریل یہ کیسی ندا
خاک پہ ہے جلوہ گر کہتی ہے سر پیٹ کر
پھٹتا ہے میرا جگر کوئی تو لائے خبر
گھر میں خدا کے یہ ستم کیا ہوا
دیکھو تو حسنین جاؤ بابا کو گھر میں تو لاؤ
کیسا لگا سر پہ گھاؤ مجھ کو خدارا بتاؤ
پوچھو تو جراح سے ہو گی شفا
نشتر غم دل پہ کھائے دوڑ کر حسنین آئے
دیکھا عجب حال ہائے خوں میں ہے بابا نہائے
فرش سے تا عرش ہے محشر بپا
ہائے قیامت ہوئی تیغ ستم کھنچ گئی
مارا علی ولی گریہ ہے روح نبی
کیسی لعیں نے یہ کی جور و جفا
اے میرے زخمی امام تم پہ درود و سلام
خوب کی تبلیغ عام دے دیا قاتل کو جام
ہو گا انیس ایسا کوئی پیشوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.