Kufay Mein Waqt Ye Aaya Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Zain Kazmi
ہائے کیسا زہرا جائیوں پر کوفے میں وقت یہ آیا ہے
زہرا کے بعد علی کا بھی اب سر سے اٹھا سایہ ہے
زینب کلثوم کو رو رو کر حسرت سے دیکھتے جاتے ہیں
شبر شبیر کو رہ رہ کر سینے کے ساتھ لگاتے ہیں
امت کی بے پروائی نے ہائے کتنا علی کو ستایا ہے
سجدے میں کھا کر تیغ جفا کعبے کا وارث روتا ہے
جو کرب و بلا میں ہونا ہے کوفے میں راز وہ کھلتا ہے
حیدر پہ یہ تلوار نہیں شبیر پہ خنجر چلایا ہے
زنجیریں عابد کے تن پر زینب کو رسن پہنائیں گے
عباس اکبر قاسم اصغر سب پر تیغ چلائیں گے
اک ضرب نے ہائے حیدر کو کیا کیا منظر دکھلایا ہے
نانا کا جنازہ بھولے نہیں زہرا کے درد رلاتے ہیں
روتی ہیں بہنیں اور بھائی تابوت علی کا اٹھاتے ہیں
امت نے دین کے وارثوں کو ہر قدم پہ یوں تڑپایا ہے
زینب کلثوم یہ کہتی ہیں رو رو کر بابا بولو زرا
اک بار لگا لو سینے سے اب کفن سے بانہیں کھولو زرا
سن سن کر بین یہ بہنوں کے عباس کا دل بھر آیا ہے
کیا کیا نا علی پر ظلم کیئے ہر دور میں ہی لوگوں نے اسد
ہر حق جھٹلایا مولا کا اتنا تھا علی سے بغض و حسد
جس منبر کے وارث تھے علی اس پر غاصب کو بٹھایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.