Esyan nahi ye matam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Hasan Sadiq
ماتم کی صداؤں سے ہم عرش ہلا دیں گے
ماتم ہے یہ عبادت دنیا کو بتا دیں گے
عصیاں نہیں یہ ماتم کرتے رہے ہیں سارے
اس فرض میں شامل ہے اللہ کے نبی پیارے
روتا فرات بھی ہے بچوں کی تشنگی پر
پانی سے پیٹتے ہیں عباس کو کنارے
عصیاں نہیں یہ ماتم۔۔۔
میں دیکھوں کس طرح سے کرتے نہیں ہو ماتم
کڑیل جواں کا لاشہ ہو سامنے تمہارے
عصیاں نہیں یہ ماتم۔۔۔
بے گور و بے کفن ہو کنبے تیرے کی لاشیں
خیمے جلا کے تیرے کوی چادریں اتارے
عصیاں نہیں یہ ماتم۔۔۔
پابند رسیوں میں زہرا کی بیٹیاں تھی
ہم کیوں نہ سر کو پیٹے عابد کو کوڑے مارے
عصیاں نہیں یہ ماتم۔۔۔
احساں حسین کا ہے ذبح عظیم بن کر
قربان کر کے اپنے ہے بچہ لیےء تمہارے
عصیاں نہیں یہ ماتم۔۔۔
نجفی حسینی ماتم مومن کی عبادت ہے
کرتی ہے حور و غلماں کرتے ہیں چاند تارے
عصیاں نہیں یہ ماتم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.