Aana Bhi Ali Hai Tera Jana Bhi Ali Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sabir Habib Khan
آنا بھی علی ہے تیرا جانا بھی علی ہے
خون علی سے سرخ یہ رمضان ہو گیا
گھر ہے علی کا عید پہ ویران ہو گیا
ڈوبا ہوا ہے خون میں عمران کا پسر
مقتل بنا ہوا ہے یہ لوگو خدا کا گھر
سجدے میں قتل ناطق قرآن ہو گیا
اس چاند کی وجہ سے ہے دارین ماتمی
دیکھا جو چاند رو کے کہا دختر علی
میری یتیمی کا ہے یہ اعلان ہو گیا
فزت برب الکعبہ کہے وقت کا امام
دے کے چلا ہوں آج میں اسلام کو قیام
صد شکر کہ میں دین پہ قربان ہو گیا
دے کے چلے جہان کو سجدے کا یہ ہنر
مطمئن علی تو سر دے کے بھی مگر
ظالم ہی ظلم کر کے پریشان ہو گیا
پھٹ گئی پیشانی حیدر دی ہویا ظلم دا ایسا وار اے
اظہر حیدر دی غربت تے بقیعہ وی ماتمدار اے
کیتا قتل قرآن نوں وچ مسجد اک ظالم بدکردار اے
گھل گئی دستار محمد دی رووے نبیاں دا سردار اے
تر ہے علی کے خون سے دستار مصطفی
اظہر علی کے غم میں ہے مغموم سیدہ
رخصت جہاں سے مظہر یزدان ہو گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.