Haye Kyun Masjid E Kufa Mein Bapa Hai Matam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Rizwan Zaidi
ہائے کیوں مسجد کوفہ میں بپا ہے ماتم
روزہ داروں میں نمازی کا ہوا ہے ماتم
آخری سحری بھلا کیسے بھلائے کلثوم
سن کے بابا کی اذاں آنسو بہائے کلثوم
ان یتیموں کی تو قسمت میں لکھا ہے ماتم
خون سے تر ہوئی محراب بھی کرتی ہے بکا
تیغ لگتے ہی کہا فزت برب الکعبہ
آج حسنین نے بابا کا کیا ہے ماتم
غمزدہ زینب و کلثوم کھڑی تھیں در پر
بیٹیوں کے لئے بے چین تھے زخمی حیدر
بے ردائی کے تصور نے کیا ہے ماتم
زخمی حیدر کو جو لے جانے لگے گھر حسنین
اپنے عباس سے کہنے لگے رو کر حسنین
ہم کو ماں زہرا سے ورثے میں ملا ہے ماتم
عید آئے گی تو روئے گی نماز اور اذاں
دیکھ کر روئیں گے سب حجرہ حیدر ویراں
گھر میں زینب کے تو ہر وقت بپا ہے ماتم
آیا اکیسواں روزہ تو قیامت لایا
اٹھ گیا بابا کا حسنین کے سر سے سایہ
ماہ رمضان میں غربت کی صدا ہے ماتم
غم حیدر میں ہے مخدومہ کونین کا غم
یہ جو رضوان و ظفر اٹھتے ہیں تابوت و علم
غم حیدر میں سر فرش عزا ہے ماتم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.